LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک

Web Desk

12 October 2026

سوڈان کے شمالی علاقے میں سونے کی ایک کان پر تباہ کن فضائی حملے کے نتیجے میں 72 کان کن مزدور ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ اس حملے کا الزام مصری فضائیہ پر عائد کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصری فضائیہ کی اس حملے میں شمولیت کے الزام کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جاری شدید جنگ کے دوران ڈرون حملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق ریاست ‘بلیو نائل’ میں بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر کیے گئے ڈرون حملے میں مزید 31 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ان مسلسل فضائی حملوں اور خونریز تصادم کے باعث ملک میں انسانی بحران اور عام شہریوں کی ہلاکتوں پر عالمی برادری کی تشویش شدید ہو گئی ہے۔