سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مندی کا شکار، 100 انڈیکس 346 پوائنٹس گر گیا
Web Desk
7 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں ہفتے کے آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کا اختتام منفی رجحان پر ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمتِ عملی اور منافع کی وصولی (Profit Taking) کے باعث مارکیٹ مسلسل دباؤ کا شکار رہی۔
کاروباری سیشن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,81,430 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دورانِ ٹریڈنگ خریداروں اور فروخت کنندگان کی کشمکش کے باعث انڈیکس نے 1,81,647 کی بلند ترین جبکہ 1,80,620 پوائنٹس کی کم ترین سطح کو چھوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے حصص میں لین دین ریکارڈ کیا گیا، جن میں سے 207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 260 میں کمی جبکہ باقی کمپنیوں کے ریٹس مستحکم رہے۔ سیشن کے دوران مجموعی کاروباری حجم 34 ارب روپے کی مالیت کے 71 کروڑ شیئرز پر مشتمل رہا، جو سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں مسلسل سرگرمی کی نشاندہی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
7 October 2026
سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا
7 October 2026
عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
7 October 2026