LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی ماسکو میں دوسرا عالمی ڈیجیٹل فورم آج شروع ہوگا، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Web Desk

7 August 2026

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا اور چاندی نئ بلندیوں پر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 51 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 4 ہزار 319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی منڈی میں اس غیر معمولی اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 100 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 372 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 80 سینٹس کے اضافے سے 64 ڈالر 60 سینٹس پر پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر قیمتی دھات کی قدر بڑھنے پر مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی 280 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 939 روپے اور فی دس گرام چاندی 240 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 949 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔