LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی

آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی شرائط پر خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Web Desk

7 August 2026

آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کے ذریعے سمندری رفت و آمد پر ممکنہ پابندیوں اور نئی سخت شرائط سے متعلق خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمانی کمیٹی ایک ابتدائی مسودۂ قانون کا جائزہ لے رہی ہے جس کے تحت عمان کے ساتھ مل کر یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور دشمن قرار دیے جانے والے ممالک کے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے، جبکہ مجوزہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں پر ان کے لوڈ کیے گئے سامان کی کل مالیت کا 20 فیصد تک بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔

اس قانون اور مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث برینٹ خام تیل (Brent Crude) کے فیوچر معاہدوں کی قیمت 85 سینٹ (1.03 فیصد) کے اضافے سے 83.34 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے فیوچر 52 سینٹ (0.67 فیصد) بڑھ کر 77.81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی تیل کی قیمتوں میں 03 ڈالر فی بیرل سے زائد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی اور عالمی انرجی مارکیٹ بدستور دباؤ کا شکار رہے گی۔