سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
Web Desk
5 August 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست مثبت رجحان کے باعث ۱۰۰-انڈیکس نے 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بحال کر لی ہے۔ کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی کا غلبہ رہا، جہاں ابتداء میں 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 536 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا، جبکہ ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا یہ سلسلہ اختتام تک برقرار رہا۔ کاروباری روز کے اختتام پر ۱۰۰-انڈیکس مجموعی طور پر 2931 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 80 ہزار 014 پوائنٹس کی اعلیٰ سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں ۱۰۰-انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 083 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم تازہ ترین تیزی نے سرمایاکاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
24 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
24 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکار
24 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
23 November 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
23 November 2026