FIH مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی ہاکی اسکواڈ اور آفیشلز کا اعلان
Web Desk
5 August 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے FIH مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور آفیشل ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ عالمی کپ کا انعقاد 15 سے 30 اگست 2026 تک نیدرلینڈز (ایمسٹیلوین) اور بیلجیم میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔ پی ایچ ایف کے مطابق کوالیفائی کرنے کے بعد گرین شرٹس دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیج پر مقابلے کے لیے مکمل تیار ہیں، جبکہ اسکواڈ میں سینئر اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ اعلانیہ اسکواڈ میں وقار، علی رضا (گول کیپرز)، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، ابو بکر محمود، عبدالمتان اور محمد عماد شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ میں محمد اویس قرنی (منیجر)، باب جوہان ویلڈہوف (ہیڈ کوچ)، کرسٹوفر جان بوون و عدنان ذاکر (اسسٹنٹ کوچز) اور اشرف سلطان (ویڈیو ٹیکنیشن) کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے ٹیم کی بھرپور حمایت کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026