ترکیہ کی بحیرہ اسود میں 2 تجارتی جہازوں پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت
Web Desk
5 August 2026
ترکیہ نے بحیرہ اسود (Black Sea) میں دو تجارتی جہازوں پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ شہری جہاز رانی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری نقل و حمل کے ساتھ ساتھ عالمی غذائی تحفظ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں جہاز روس کی اہم بندرگاہ نووروسیسک سے روانہ ہونے کے بعد ڈرون حملوں کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں عملے کے متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ ان حملوں کا نشانہ بننے والے بحری جہاز ‘یاسر’ اور ‘نادیزہدا’ بالترتیب پاناما اور کیمرون کے پرچم تلے رجسٹرڈ ہیں، تاہم ان کی ملکیت ترک کمپنیوں کے پاس ہے۔ ترکیہ نے روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تجارتی راستوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے بحیرہ اسود میں بحری سفر کی سلامتی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026