معروف اداکار و کامیڈین نرالا کو دنیا سے رخصت ہوئے 35 برس بیت گئے
Web Desk
9 December 2025
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کامیڈین نرالا کو دنیا سے رخصت ہوئے 35 برس بیت گئے۔
1937ء میں پیدا ہونے والے معروف کامیڈین نرالا کا اصل نام سید مظفر حسین زیدی تھا، انہوں نے نرالا کے نام سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، نرالا نے سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور مزاحیہ کرداروں سے خوب شہرت کمائی۔نرالا کی کامیاب ترین فلموں میں سپیرن، مسٹر ایکس، شرارت، چھوٹی بہن، ہیرا اور پتھر، ارمان، احسان، دوراہا، زمین کا چاند، انسان اور گدھا، جہاں تم وہاں ہم اور نصیب اپنا اپنا شامل ہیں۔اداکار نرالا کو سب سے زیادہ شہرت فلم ارمان سے ملی جس میں ان کے مزاحیہ کردار کو بے حد سراہا گیا، ان کی آخری فلم چوروں کا بادشاہ تھی، 9 دسمبر 1990ء کو معروف کامیڈین نرالا مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔
متعلقہ عنوانات
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026
سروں کی ملکہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
19 October 2026
ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے
18 October 2026
شیطان مرگیا’، تنوشری کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
18 October 2026
مجھے انجیکشن سے ڈر لگتا ہے، لپ فلر نہیں کروائے: اداکارہ سبینہ فاروق
18 October 2026
عمران عباس نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی اصل وجہ بتادی
17 October 2026