روس یوکرین جنگ ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی، 24 گھنٹے میں 27 افراد ہلاک
Web Desk
4 August 2026
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ایک بار پھر شدید ہو گئی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے تباہ کن حملوں میں مجموعی طور پر 27 افراد ہلاک جبکہ درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔ ماسکو پر یوکرینی ڈرون حملے میں 05 افراد ہلاک اور 06 زخمی ہوئے، جبکہ روسی علاقے کراسنوڈار میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے 03 بچوں سمیت 07 شہری ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرینی ڈرون کا اصل ہدف نووروسیسک کا اہم روسی بحری اڈہ تھا لیکن ڈرون ساحلی آبادی پر جا گرا۔ دوسری جانب یوکرین پر روسی فوج کے جوابی حملوں میں زاپوریژیا میں 02 بچوں سمیت 08 افراد اور دیگر علاقوں میں ریسکیو اہلکار سمیت 03 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت
24 November 2026
بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز
24 November 2026
خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
24 November 2026
نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے
24 November 2026
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
24 November 2026
اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو
24 November 2026
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026