LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد

Web Desk

1 August 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے اینٹی کرپشن سرکل نے راولپنڈی کے علاقے روات میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فارماسیوٹیکل اسٹوریج اور پروڈکشن فیسلٹی کو سیل کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں اور SOPs کی شدید خلاف ورزیوں پر بھاری مقدار میں جعلی اور ملاوٹ شدہ ادویات، 15 لاکھ خالی کیپسول شیلز، ہزاروں ادویات، انجیکشنز، 20 ہزار سے زائد سیرپ اور 66 ہزار سے زائد خالی بوتلیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ موقع پر موجود ڈرگ انسپکٹر نے سائنسی تجزیے اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے ادویات کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔ FIA حکام کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا۔