LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک

Web Desk

28 October 2026

اسپین کے صوبے تولیدو (Toledo) میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان ہونے والے شدید تصادم کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دلخراش حادثہ دارالحکومت میڈرڈ سے سیویل جانے والے مصروف ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں ٹرینوں کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر کر ساتھ واقع ڈھلوان سے نیچے جا گریں، جبکہ اس خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد سکیورٹی اور ریلوے حکام نے فوری اقدام کرتے ہوئے میڈرڈ سے اندلس جانے والی تمام تیز رفتار ٹرین سروسز کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جبکہ جائے حادثہ پر فائر فائٹرز، پولیس اور طبی امدادی ٹیمیں پہنچ کر تیزی سے امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ ہسپانوی وزیراعظم نے اس ٹرین حادثے کو انتہائی سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں رواں سال کے دوران رونما ہونے والا یہ تیسرا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔