دنیا کے مہنگے ترین آم، قیمت سیکڑوں ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے میں
Web Desk
31 July 2026
جہاں عام طور پر مارکیٹ میں آم چند سو روپے فی کلو دستیاب ہوتے ہیں، وہیں جاپانی نسل کے نایاب ‘میازاکی’ آم اپنی غیر معمولی اور حیران کن قیمت کے باعث ایک بار پھر عالمی خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ بھارت کے کاشتکار سندیپ چوہدری نے اپنی فصل میں تیار کردہ میازاکی آم 2,11,000 بھارتی روپے فی کلو (تقریباً 6,12,000 پاکستانی روپے) میں فروخت کیے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ایک کلو میں صرف 4 عدد آم شامل تھے، جو سورت کے معروف تاجر پروین گپتا نے خریدے۔ اپنی دلکش سرخی مائل رنگت، منفرد ذائقے اور اعلیٰ غذائیت کے باعث دنیا بھر میں مشہور اس آم کو “سورج کا انڈہ” (Egg of the Sun) بھی کہا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026