LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

Web Desk

30 July 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان غالب رہا، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 175,110 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دن بھر ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مندی کا دباؤ برقرار رہا، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 495 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 175,547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی جہاں انڈیکس 1,580 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد 176,042 کی سطح پر بند ہوا تھا۔