ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد ثاقب، محمد جواد فائنلز میں پہنچ گئے
Web Desk
30 July 2026
پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹرز محمد ثاقب اور محمد جواد نے ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان اور کرغزستان کے مضبوط حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جہاں محمد ثاقب انڈر 18 اور محمد جواد انڈر 16 کیٹیگری میں قازقستان کے حریفوں کا سامنا کریں گے۔ واضح رہے کہ محمد ثاقب 2024ء کی گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے دونوں کھلاڑیوں کی اس تاریخی اور شاندار کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026