LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک

عمان کا ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق منصوبہ پیش

Web Desk

29 July 2026

عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایک جامع منصوبہ پیش کیا ہے، جسے دیگر خلیجی ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ درپیش کشیدگی اور جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں متاثر ہونے والی بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ اس منصوبے میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے لازمی کے بجائے رضاکارانہ فیس وصول کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق تہران نے عمان کو تجویز دی تھی کہ آبنائے کے ایرانی حصے سے گزرنے والی ایک سمت کی بحری آمدورفت کا انتظام ایران جبکہ دوسری سمت کا کچھ حصہ عمان دیکھے، تاکہ مشترکہ کنٹرول سے سروس فیس وصول کی جا سکے۔ دوسری جانب امریکا کا مؤقف ہے کہ خطے میں جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال کی جائے جہاں جہاز بغیر کسی ادائیگی کے آزادانہ آمدورفت کرتے تھے۔ خلیجی ذرائع اور مغربی سفارت کاروں کے مطابق عمانی منصوبے کے تحت ایران کو آبنائے پر مکمل اختیار حاصل نہیں ہوگا اور فیس کی ادائیگی بھی مکمل طور پر اختیاری ہوگی۔ یہ مجوزہ نظام ایشیا کی “آبنائے ملاکا” سے مشابہ ہوگا جہاں انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور جہاز رانی، ماحولیاتی تحفظ اور ریسکیو آپریشنز کے لیے رضاکارانہ تعاون حاصل کرتے ہیں۔