LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

قومی ویمن کرکٹرسدرہ امین آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل

Web Desk

28 July 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازه‌ ترین ویمنز ون ڈے رینکنگ میں پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹرز نے شاندار کارکردگی کی بدولت نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری سیریز کی ابتدائی دو اننگز میں 57 اور 100 رنز کی شاندار اور نا قابلِ شکست اننگز کھیلنے کے بعد پاکستان کی سینئر بیٹر سدرہ امین نویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ سدرہ امین نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوبارہ ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کر لی ہے۔

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اوپننگ بیٹر گل فیروزہ نے 18 درجے چھلانگ لگا کر 54ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ دوسری جانب سری لنکا کی وشمی گنارتنے میچ وننگ سنچری کی بدولت 16 درجے ترقی کے ساتھ اپنے کیریئر کی بہترین 39ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ سری لنکن بیٹر ہریتھا سماراوکرما بھی 3 درجے بہتری کے بعد مشترکہ طور پر کیریئر کی بہترین 17ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

باؤلنگ اور آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بھی اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ سری لنکن کپتان چماری اتھاپتھو باؤلرز کی فہرست میں 32ویں نمبر پر آ گئی ہیں جبکہ وہ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں 8ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ پاکستان کی اسپنرز اُمِ ہانی اور سیدہ عروب شاہ نے بھی بہترین باؤلنگ کی بدولت بالترتیب 11،11 درجے ترقی کی اور ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں 53ویں اور 63ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔