LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ

ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا: مریم نواز

Web Desk

28 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت، طبی عملے اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی مفت سکریننگ اور علاج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے تحت موبائل ہسپتالوں کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر ٹیسٹنگ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مریضوں پر مالی بوجھ ڈالے بغیر مفت تشخیص و علاج یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ غیر معیاری سرنجز کی تیاری اور ان کے دوبارہ استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد جاری ہے اور عوام کو بروقت سکریننگ کروا کر صحت مند پاکستان کی تعمیر میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔