وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
Web Desk
8 December 2025
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان کے شعبہ صحت کی ترقی کے لیے وزیرِ اعظم کی قیادت اور اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو ہدایت کی کہ پاکستان میں شعبہ طب میں امریکی پاکستانی فزیشنز کی متوقع سرمایہ کاری کے سلسلے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹرز کے وفد کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا ایک قابلِ عمل روڈ میپ تیار کر کے پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وفد کی قیادت ڈاکٹر سمیر شفیع نے کی جبکہ ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026
صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
2 September 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
2 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش
2 September 2026
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
2 September 2026
یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات
2 September 2026
امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش
2 September 2026
امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا
2 September 2026