LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے

Web Desk

26 July 2026

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے سیشن میں بارش کے باعث صرف 14.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، جس میں اوپنر برینڈن کنگ 12 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو تاج نارائن چندرپال (21) اور عامر جنگو (21) بالترتیب 51 اور 42 رنز کی شراکتیں قائم کر کے آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کیولن ہوج اور شائی ہوپ نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 88 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر کیولن ہوج 83 اور شائی ہوپ 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ قومی ٹیم کے 33 سالہ لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان نے اس میچ سے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔