LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج عمان میں ایل پی جی ٹینکر پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق، ایرانی خبرایجنسی ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: امریکی صدر سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیئر سٹارمر نے جنگ میں امریکا، اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار کیا: ایرانی سفیر ایم کیو ایم کا آج حیدر آباد میں سندھ حکومت کیخلاف ریلی نکالنے کا اعلان امریکا کا ایل پی جی ٹینکر پر میزائلوں سے حملہ، عملے کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے: ایرانی میڈیا فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیلی آبادکاروں کی کارروائیوں کو دہشتگردی قرار دیدیا اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو اس کیساتھ جوہری معاہدہ نہیں کریں گے: ٹرمپ کا اعلان یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر متعدد حملے، کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا قطر کی ٹانک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی مصنوعی ذہانت 5 برس میں انسانی ذہانت سے آگے نکل سکتی ہے: ایلون مسک کا انتباہ اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑے فوجی آپریشن کا اعلان، نئی بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ روس اور یوکرین کے درمیان حملوں میں شدت، فضائی کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی چینی سفیر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

خیبرپختونخوا حکومت کا کھیلوں کی سہولیات آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

Web Desk

23 July 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے ہسپتالوں اور سکولوں کے انتظامی امور میں بہتری کے بعد اب صوبے کی سرکاری کھیلوں کی سہولیات بھی نجی شعبے (آؤٹ سورسنگ) کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور پشاور سپورٹس کمپلیکس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی دیکھ بھال اور انتظام سنبھالنے کے لیے نجی شعبے سے پری کوالیفکیشن درخواستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ہاکی گراؤنڈ، سکواش اور ٹینس کورٹس، سوئمنگ پول، باسکٹ بال کورٹ اور بیڈمنٹن ہال سمیت اہم سہولیات ابتدائی طور پر 5 سال کے لیے نجی کمپنیاں یا ادارے کے حوالے کیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت تسلی بخش کارکردگی کی صورت میں آؤٹ سورسنگ کی مدت میں مزید 5 سال کی توسیع بھی کی جا سکے گی، جس کا مقصد کھیل کے میدانوں کی بہتر نگہداشت اور شائقین کو معیاری سہولیات کی فراہمی ہے۔