پہلا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
Web Desk
23 July 2026
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسمیہ رباب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فتح میں گل فیروزہ کی 78 رنز کی جارحانہ اور سدرہ امین کی 57 رنز کی متوازن اننگز نے بنیادی کردار ادا کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم کی نظریں سیریز اپنے نام کرنے پر ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026