LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

چوتھا ٹی 20: پاکستان انڈر 19 ویمنز نے جنوبی افریقا کو ہرا کر سیریز 2-2 سے برابر کردی

Web Desk

22 July 2026

پاکستان ویمن انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا ویمن انڈر 19 کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے، جس کے بعد سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ جمعہ کی شب کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے شیری سبیا 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ ڈیڈرے وین ریننسبرگ اور کرس ماری بیزوئیڈن نے 23، 23 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے بالنگ میں ماہ نور زیب نے 18 رنز دے کر 2 اور روزینہ اکرم نے 21 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ذوفشاں ایاز، ماہ نور اور شہربانو کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

110 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی شروعات اچھی رہی جہاں اوپنر رویل خان نے 18 اور کومل خان نے 28 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ تاہم، درمیانی اوورز میں مسلسل وکٹیں گرنے کے باعث قوم ٹیم 43 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر دباؤ میں آ گئی۔ ایسے موقع پر پلیئر آف دی میچ ذوفشاں ایاز نے کپتان فضا فیاض کے ساتھ مل کر ناقابلِ شکست 70 رنز کی فیصلہ کن شراکت قائم کی۔

ذوفشاں ایاز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور آخری اوور کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ کپتان فضا فیاض نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 4 چوکوں کے ساتھ 28 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر ٹیم کو 19.2 اوورز میں کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ سیریز کا فیصلہ کن پانچواں میچ جمعہ کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔