LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز ایران کے لیے فیصلہ کن سٹریٹجک دباؤ کا ذریعہ ہے: علی باقری جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 2 فلسطینی شہید ایران نے ہزاروں سینٹری فیوجز زیرِ زمین سرنگوں میں منتقل کر دیے: اسرائیل کا دعویٰ سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تو بندوبست کرنا جانتے ہیں؛ ٹرمپ کی حوثیوں کو دھمکی پی ٹی آئی ناراض ارکان کا بیرسٹر گوہر کو خط، مائنس عمران خان کوششوں کا انکشاف ٹرمپ کا لبنان کی بھرپور حمایت کا اعلان، ابراہم معاہدوں میں مزید ممالک کی شمولیت کی پیشگوئی ایرانی وزیرِ داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان پاکستان نے عالمی بانڈز کے لیے بینک کنسورشیم کا اعلان کر دیا نورین نیازی نے جو کچھ بولا یہ انکا ذاتی خیال ہے، پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں: بیرسٹر گوہر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری، یونین کونسلوں کی تعداد 130 کر دی گئی جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے سپین کا شاندار استقبال، میڈرڈ کی سڑکوں پر 18 لاکھ سے زائد شائقین کا جشن

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Web Desk

21 July 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4,700 روپے کے اضافے کے بعد 4,29,236 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4,029 روپے بڑھ کر 3,68,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 219 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 6,396 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر مہنگا ہو کر 4,068 ڈالر کا ہو گیا ہے۔