دورہ سری لنکا: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی
Web Desk
20 July 2026
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا پہنچ گئی ہے۔ شیڈول کے مطابق، پاکستانی ویمن اسکواڈ آج کولمبو میں قیام کرے گا، جس کے بعد کل صبح ٹیم ہمبنٹوٹا کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ اس دورے میں آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ بننے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے میچز بالترتیب 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے، جس کے میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ قومی خواتین ٹیم اس سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026