LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان پر ناظم الامور کو ڈی مارش اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ

رات کو سوشل میڈیا کے استعمال پر کرفیو کا اعلان

Web Desk

20 July 2026

برطانوی حکومت نے 16 اور 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک سوشل میڈیا کے استعمال پر ڈیفالٹ کرفیو لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس منصوبے کے تحت انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کے علاوہ لت پیدا کرنے والے فیچرز جیسے آٹو پلے اور لامحدود اسکرولنگ رات کے اوقات میں خود بخود غیر فعال رہیں گے، تاؤقتیکہ صارف خود سیٹنگز میں تبدیلی نہ کرے۔ برطانوی حکومت رواں سال کے آخر تک یہ تجاویز پارلیمنٹ میں پیش کرے گی، جن پر عملدرآمد اگلے سال موسمِ بہار میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کے ساتھ متوقع ہے۔ تاہم آن لائن چیلنجز کے خلاف کام کرنے والی سماجی کارکنان نے ان تجاویز کو غیر کافی قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اختیاری (Optional) پابندی کے بجائے حکومت کو زیادہ سخت اور مستقل اقدامات کرنے چاہئیں۔