بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ نے برطانیہ میں شادی کرلی
Web Desk
19 July 2026
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ جینیفر ونگٹ خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے نامور بزنس مین ولیم ایشمیل (William Ishmael) سے شادی کر لی ہے۔ ‘دی انڈین ایکسپریس’ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شادی کی یہ تقریب 16 جولائی کو برطانیہ میں منعقد کی گئی، جسے انتہائی نجی رکھا گیا تھا۔ اس خوبصورت تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں اور خاص دوستوں نے ہی شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنی شادی کے لیے سفید رنگ کے روایتی عروسی جوڑے کا انتخاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم خود اداکارہ نے ابھی تک اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی ہے
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026