امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
Web Desk
26 October 2026
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دو امریکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں مقیم امریکی افواج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات ملتے ہی 96 گھنٹوں کے اندر ایران کے خلاف وسیع پیمانے کی نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ اقدام صرف بنیادی فوجی اہداف تک محدود نہیں ہوگا بلکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) اور پینٹاگون کے پاس تیار کردہ فہرست میں ایرانی توانائی کے انفراسٹرکچر، فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے فی الحال کسی حتمی اقدام کا حکم نہیں دیا، کیونکہ ماضی کی طرح وہ آخری لمحات میں موقف تبدیل کر سکتے ہیں، جبکہ پیشگی واقفیت کے باعث ایرانی افواج کو تمام اہداف سے مکمل بے اثر کرنا امریکہ کے لیے بڑا چیلنج رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری
26 October 2026
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت
26 October 2026
حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ
26 October 2026
کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے
26 October 2026
ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج
26 October 2026
اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع
26 October 2026
گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
26 October 2026
پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 October 2026