LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ

ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز؛ 10 سی سی سرنج پر پابندی نومولود کے علاج کیلیے خطرہ قرار

Web Desk

18 July 2026

پاکستان میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں 10 سی سی سرنج پر عائد پابندی کو نومولود بچوں کے علاج کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن نٹاگ (نیشنل امیونائزیشن ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ) پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد شفیع نے ڈریپ (DRAP) کے سی ای او کو ایک ہنگامی خط لکھ کر اس پابندی پر فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این آئی سی یو (NICU) اور بچوں کے وارڈز میں 10 سی سی سرنج کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے اور بچوں کو ادویات کی درست مقدار دینے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر سوئی والی 10 سی سی سرنج بچوں کو مائع ادویات اور غذائی فراہمی کے لیے معمول کا طبی آلہ ہے، لہٰذا اس پر مکمل پابندی کے بجائے مخصوص استثنا دیا جائے۔ ڈاکٹر خالد شفیع نے ڈریپ کو ماہرین پر مشتمل مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام اور انفیکشن کنٹرول کے اقدامات سے بچوں کا علاج متاثر نہیں ہونا چاہیے۔