LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ

آئی جی جیل پنجاب کا بڑا اقدام: تمام جیل ملازمین کیلئے ہیلتھ اور نفسیاتی سکریننگ لازمی

Web Desk

18 July 2026

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب، میاں سالک جلال نے پنجاب بھر کی جیلوں کے تمام ملازمین کے لیے باقاعدہ ہیلتھ اور نفسیاتی اسکریننگ لازمی قرار دے دی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات کے آفس سے جاری باقاعدہ مراسلے کے مطابق لاہور سمیت صوبے کی تمام جیلوں میں رواں ہفتے سے اسٹاف کے ہیلتھ ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔ احکامات کے تحت ہر جیل میں ہر 3 ماہ بعد ہیلتھ اسکریننگ کیمپ لگایا جائے گا جبکہ تمام ملازمین کا سالانہ طبی معائنہ بھی لازمی ہوگا، جس میں بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول اور وزن کی جانچ شامل ہوگی۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ طویل اوقاتِ کار اور 24 گھنٹے ڈیوٹی کے شدید دباؤ کے باعث ملازمین میں ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور دل کے امراض کے خطرات بڑھے ہیں، جس کے پیشِ نظر ڈپریشن کا شکار ملازمین کو مفت نفسیاتی مشاورت (Psychological Counseling)، ورزش اور کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ مزید برآں، ہر جیل میں افسران کے جسمانی و نفسیاتی ٹیسٹ کے بعد ان کی ایک خفیہ ہیلتھ فائل بھی مرتب کی جائے گی، جس کے لیے تمام ڈی آئی جیز اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔