پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتیں بدلنے کا فیصلہ مسترد
Web Desk
17 July 2026
پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کرنے کا فیصلہ قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے آئندہ ہفتے سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ روزانہ قیمتوں میں ردوبدل کرنے سے پمپ مالکان اور عام صارفین دونوں شدید متاثر ہوں گے اور کاروباری نظام میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ پیٹرولیم ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عمیر چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے، بصورتِ دیگر آئندہ ہفتے سے پورے ملک میں پیٹرول پمپس بند کر کے ہڑتال کی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان
17 July 2026
اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک
17 July 2026
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026