پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: قومی سکواڈ کی کلب میں نیٹ پریکٹس
Web Desk
17 July 2026
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے کوئینز پارک کرکٹ کلب میں ڈیرے ڈال دیے ہیں، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کا بھرپور نیٹ سیشن کیا۔ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی خصوصی نگرانی میں بیٹرز نے کریز پر اپنی تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے پر کام کیا، جبکہ باؤلنگ کوچ عمر گل نے باؤلرز کو لائن اینڈ لینتھ اور ہدف پر مبنی باؤلنگ کی کڑی مشقیں کروائیں۔ نیٹ سیشن کا آغاز کرنے سے پہلے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا تاکہ فٹنس اور فیلڈنگ کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان جونیئر سکواش ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ
17 July 2026
محمد نواز پر آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت، ری ہیب پروگرام مکمل کرنے پر سزا 1 ماہ ہو جائے گی
17 July 2026
روہت شرما ون ڈے ٹیم سے ڈراپ، انگلینڈ سیریز آخری ثابت ہونے کا امکان
17 July 2026
پی سی بی کا انڈر-19 کرکٹرز کے لیے جدید اسپورٹس سائیکالوجی پروگرام متعارف، عاقب جاوید کا کیمپ کا دورہ
17 July 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار
16 July 2026
انگلینڈ کے خلاف جیت پر ارجنٹینا کی ٹیم نے فیفا قوانین کی دھجیاں اڑا دیں
16 July 2026
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر بھرپور جشن
16 July 2026
ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
16 July 2026