LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے

عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ

Web Desk

17 July 2026

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 75 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی توقع ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 10.23 ڈالر کے اضافے سے 88.53 ڈالر سے بڑھ کر 98.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ پریمیم ملا کر یہ قیمت 109 ڈالر 74 سینٹ تک پہنچ چکی ہے، جس سے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 210 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت بھی 20 ڈالر کے بڑے اضافے کے ساتھ 120 ڈالر سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 226 روپے 58 پیسے سے بڑھ کر 267 روپے 33 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا، جس کے لیے اوگرا (OGRA) اپنی سمری حکومت کو بھجوائے گی اور وزیراعظم معاشی ٹیم سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن کی منظوری دیں گے۔ اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 80 روپے اور ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے عائد ہے، اور اگر حکومت صارفین کو ریلیف دینے کے لیے اس لیوی میں کمی کرتی ہے تو عوام پر قیمتوں کا اضافی بوجھ ٹل سکتا ہے۔