LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں

اڑتے مچھروں کا تعاقب کرکے ختم کرنے والا اے آئی مائیکرو ڈرون تیار

Web Desk

17 July 2026

امریکی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ٹورنایول (Tornaivol) نے مچھروں اور اڑنے والے کیڑوں کے خاتمے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس جدید مائیکرو ڈرونز تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وائی کومبینٹر (Y Combinator) کی معاونت سے کام کرنے والی اس کمپنی کا مقصد مچھروں پر قابو پانے کی لاگت کو موجودہ روایتی طریقوں کے مقابلے میں تقریباً 100 گنا تک کم کرنا ہے۔ ان ننھے ڈرونز کے غول شہری علاقوں میں گھوم کر مچھروں کو تلاش کریں گے اور انہیں نشانہ بنائیں گے، جس سے کیمیائی اسپرے کے استعمال اور اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکے گا۔ کمپنی کے شریک بانی الیکس توسان نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ایک مائیکرو ڈرون کو آزمائشی ماحول میں کامیابی سے ایک پتنگے کا تعاقب کرتے اور اسے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔

کمپنی کے انجینئرز الیکس توسان اور کلوویس پیڈالو کے مطابق، ان کا ہدف محض 40 گرام وزنی ایسے ڈرونز تیار کرنا ہے جو اسمارٹ فون مائیکروفونز، الٹراسونک سینسرز اور جدید سافٹ ویئر کی مدد سے لیس ہوں۔ یہ ڈرون الٹراسونک لہریں خارج کر کے ان کی بازگشت اور مچھروں کے پروں کی مخصوص ڈوپلر آواز (Doppler Signatures) کا تجزیہ کریں گے تاکہ انہیں دیگر کیڑوں سے الگ پہچانا جا سکے۔ انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں صرف 10 چھوٹے ڈرونز کا ایک غول ایک مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے میں مچھروں کا مؤثر طریقے سے خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھے گا، جس سے صحتِ عامہ کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔