LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم

محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت

Web Desk

16 July 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں ہوا بازی کی دنیا کی معروف کمپنی “بوئنگ” کے ہیڈ کوارٹرز کا اہم دورہ کیا ہے، جہاں پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ دورے کے دوران محسن نقوی نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے خصوصی ملاقات کی، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری سے متعلق اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملاقات میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے کو جدید بنانے کے لیے طیاروں کی خریداری کے بہترین تکنیکی اور مالیاتی آپشنز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، اور ایک بہترین تجارتی ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کے عالمی کردار کو سراہا اور پی آئی اے کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی یقین دہانی پر بوئنگ گلوبل کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔