LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاشی اصلاحات اور جدید مالیاتی منصوبے؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات بانی پی ٹی آئی کی قید کے 3 سال؛ 5 اگست کو ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا آزاد کشمیر بحران؛ بلاول بھٹو کا جے کے جے اے اے سی کو خط، دھرنے معطل کرنے کی اپیل گھڑیاں آگے پیچھے کرنے کا جھنجھٹ ختم؛ امریکی ایوانِ نمائندگان میں سال بھر ’ڈے لائٹ سیونگ ٹائم‘ مستقل کرنے کا بل منظور رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف انکوائری کا حکم معطل کر دیا آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

کفالت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مردوں کی ذمے داری ہے: کومل عزیز

Web Desk

15 July 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان کے والدین کی مالی کفالت سے متعلق ایک بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی والدہ کی مالی مدد کرتی ہیں، تو اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ ایسا نہیں کرتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ گھر چلانا اور کفالت کرنا خواتین کی نہیں بلکہ مردوں کی ذمے داری ہے۔ ‘عشقِ بے نام’ اور ‘رازِ الفت’ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کومل عزیز نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مرحوم والد کی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی زندگی ہی میں ان کی والدہ کے لیے اتنے وسائل اور بچت چھوڑ دی تھی کہ انہیں مالی طور پر کبھی اپنی اولاد کا محتاج نہ ہونا پڑا۔ انہوں نے خواتین کے لیے بچت اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا، جبکہ ان کا یہ بیان اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے خاندان کی حمایت کے ساتھ الگ اور خودمختار زندگی گزارنے کا انکشاف سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔