غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
Web Desk
25 October 2026
غزہ شہر میں واقع اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ اتوار کے روز اس وقت ہوا جب یونیورسٹی میں تدریسی عمل جاری تھا، جہاں جاں بحق ہونے والوں میں انتظامی عملے کے دو ارکان جبکہ زخمیوں میں طلبہ شامل ہیں۔ غزہ کی وزارتِ تعلیم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل بمباری سے اعلیٰ تعلیمی شعبے کی 95 فیصد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور گزشتہ چھ دنوں میں 10 طلبہ و اساتذہ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ سول ڈیفنس کے مطابق غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اتوار کو مزید چار افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے واقعے کی رپورٹس کے جائزہ لینے کا مؤقف دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی
25 October 2026
کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر
25 October 2026
خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر
25 October 2026
ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
25 October 2026
مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات
25 October 2026
ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف
25 October 2026
جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی
25 October 2026
پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ تاریخی ملاقات سے عالمی استحکام کی امیدیں وابستہ
25 October 2026