ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
Web Desk
26 October 2026
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ ‘فتنۃ الخوارج’ کے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، یہ آپریشن 24 اکتوبر کو علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 36 سالہ نائیک غلام مرتضیٰ (ساکن ضلع گجرات) اور 30 سالہ سپاہی تاثیر احمد (ساکن ضلع تلہ گنگ) بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارج فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان اور وژن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کی جڑوں کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد
26 October 2026
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا
26 October 2026
ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل
26 October 2026
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع
26 October 2026
سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 October 2026
بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب
26 October 2026
فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
26 October 2026