حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع، جلد بہتری آئے گی: رانا تنویر حسین
Web Desk
26 October 2026
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومتی پالیسیوں کے مثبت ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور موجودہ معاشی و عالمی مشکلات کے بعد ملک میں جلد بہتری آئے گی۔
اپنے آبائی علاقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دن رات محنت کر کے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچایا اور ہر شعبے میں عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے۔ تاہم، خلیج میں جاری جنگی حالات اور خطے کی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر جو اثرات مرتب ہوئے، ان کی وجہ سے عوام کو توقع کے مطابق فوری ریلیف دینے کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔
زرعی شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے بتایا کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی پوری اور منافع بخش قیمت کی ادائیگی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گندم کی نئی قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کر کے کاشتکاروں کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے، جبکہ کھاد کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے معیاری بیجوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ ملک میں خوراک کی سیکیورٹی مضبوط ہو سکے۔
متعلقہ عنوانات
تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد
26 October 2026
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا
26 October 2026
ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل
26 October 2026
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع
26 October 2026
سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 October 2026
بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب
26 October 2026
فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
26 October 2026