Web Desk
26 October 2026
عمان سے مائع پیٹرولیم گیس (LPG) کی بڑی کھیپ لے کر 2 تجارتی بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی فراہمی میں بہتری اور قیمتوں میں نمایاں کمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ دونوں بحری جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔ تفصیلاًُ، ایس ایس جی سی (SSGC) کے ٹرمینل پر ‘پریانیس’ (Pryanes) نامی بحری جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر ‘الیسا ون’ (Alyssa 1) نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی کی آف لوڈنگ مکمل کی۔
مارکیٹ ذرائع اور حکام کا کہنا ہے کہ بحری راستے سے سپلائی پہنچنے کے علاوہ ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل کی فوری بحالی کا قوی امکان ہے۔ ایل پی جی کی سپلائی اور دستیابی میں اس بہتری کے باعث مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی متوقع ہے، جس سے عام صارفین کو فوری ریلیف ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
26 October 2026
پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا
26 October 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
26 October 2026
کراچی: بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
26 October 2026
ملک میں جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا
26 October 2026
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
26 October 2026
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
25 October 2026
سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی
25 October 2026