پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا
Web Desk
26 October 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کے اپنی نوعیت کے پہلے جدید تھیم پارک کے قیام کے لیے تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کے سرمایہ کار بھاری سرمایہ کاری کریں گے۔
لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب کے دوران اس منصوبے کی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر باقاعدہ دستخط کیے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ معاہدے پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے چیئرمین سہیل اشرف نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی سرمایہ کار منصوبے کے لیے تمام مالی وسائل فراہم کریں گے، جبکہ سی ڈی اے اسلام آباد میں مناسب اراضی مہیا کرے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو دنیا کے جدید ترین شہروں کے خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جس میں یہ تھیم پارک ایک ‘گیم چینجر’ ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی اور جلد سعودی عرب میں پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق روڈ شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ شہزادہ منصور بن محمد السعود نے بھی پاکستان اور خاص طور پر اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
26 October 2026
ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
26 October 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
26 October 2026
کراچی: بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
26 October 2026
ملک میں جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا
26 October 2026
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
26 October 2026
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
25 October 2026
سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی
25 October 2026