افغانستان بے بنیاد الزامات کے بجائے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرے: طارق فضل چودھری
Web Desk
26 October 2026
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے افغان حکام کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی تمام تر الزام تراشیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ پاکستان پر لگائے جانے والے افغان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں، لہٰذا افغان حکام اپنی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دراندازی کا مکمل اور فوری خاتمہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دوحہ اور استنبول مذاکرات کے دوران بھی افغان نمائندوں کے سامنے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد رکھے تھے، مگر اس کے باوجود افغان عبوری حکومت دراندازی روکنے کے لیے تیار نظر نہیں آئی۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی بات کی ہے، تاہم اگر ہماری سلامتی پر جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی رہی تو پاکستان کو اپنے دفاع اور عوام کی تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
متعلقہ عنوانات
تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد
26 October 2026
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا
26 October 2026
ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل
26 October 2026
پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی
26 October 2026
خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع
26 October 2026
سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 October 2026
بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب
26 October 2026
فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
26 October 2026