LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بائیں بازو کے رہنما لوئس سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب فرانس میں احتجاج کرنے والی تنظیموں نے 5 نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا لانا نصیبہ یو این سیکرٹری جنرل بننے کی کوشش میں گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف اسرائیلی الیکشن: مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام زمینی گزر گاہیں بند، نقل و حرکت پر پابندی ایران اور اتحادی اسرائیلی انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے حملے کر سکتے ہیں، نیتن یاہو سری لنکا کی بین الاقوامی پانیوں میں امدادی کارروائی، 40 ایرانی ملاحوں کو بچا لیا ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دیں، ٹرمپ انتظامیہ سفارتکاری کیلئے تیار، جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں: اسماعیل بقائی سینئر ایرانی عہدیدار کی دوحہ سے ایک وفد تہران پہنچنے کی تصدیق

خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کردی، جلد تبدیلی نظر آئے گی: امیر مقام

Web Desk

26 October 2026

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور صوبے میں جلد ایک مثبت اور نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔

خیبر پختونخوا کے علاقے بشام میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے سے لوٹ مار، بدعنوانی اور ناکام حکمرانی کے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 13 سالہ اقتدار کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ انہوں نے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلسے میں عوام کے جوش و خروش سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بشام کے جلسے میں 80 فیصد سے زائد نوجوانوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے دھرنوں اور فساد کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ 12 گھنٹے طویل مذاکرات کیے گئے مگر سابق وزیراعلیٰ عوام کی بہتری کے لیے کوئی واضح ایجنڈا پیش کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مبینہ کرپشن اور سرکاری وسائل کے زیاں کا ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا، تاہم مسلم لیگ (ن) انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی تمام تر توجہ صوبے کے عوام کی محرومیوں کے ازالے اور ترقیاتی کاموں پر مرکوز ہے۔