LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری

ایران سے معاہدہ کروں یا اسے ہمیشہ کیلئے ختم کردوں: ٹرمپ کا بڑا بیان

Web Desk

26 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کے معاملے پر صرف دو ہی راستے بچے ہیں، یا تو تہران کے ساتھ معاہدہ کیا جائے یا پھر اس کے خلاف نفی کی صورت میں حتمی و فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

امریکی خبر رساں ادارے ‘فاکس نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ ایران سے معقول معاہدہ طے پائے یا پھر اسے ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کے حوالے سے کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکا کیونکہ اس کا بیشتر ایٹمی ڈھانچہ تباہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی استخباراتی ادارے ‘پِک ایکس ماؤنٹین’ اور ‘جبل الفاس’ جیسے حساس علاقوں میں جاری تمام تر سرگرمیوں کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

سابق صدر براک اوباما کے دور میں ایران سے کیے گئے سابقہ ایٹمی معاہدے کو “تاریخ کا بدترین معاہدہ” قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کا ذکر کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر اس وقت امریکا کا مکمل کنٹرول قائم ہے اور وہاں سے تجارتی سرگرمیاں جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ روانگی سے جاری ہیں۔ امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہو گی۔