LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار

بھارت پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں دیکھنا چاہتا: فیصل قریشی

Web Desk

14 July 2026

پاکستان کے معروف اور مقبول اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ناظرین اور مارکیٹ پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر جگہ نہیں ملنے دینا چاہتے، جبکہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی محدود تجارتی اہمیت اور صارفین کا رویہ بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ نیٹ فلکس ایسا مواد پسند کرتا ہے جو معاشرے کے مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرے، لیکن ہمارے ہاں فلم ساز ہر موضوع پر کھل کر کام نہیں کر سکتے کیونکہ تلخ حقیقت دکھانے پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی مواد کی عدم موجودگی کی ایک اور بڑی وجہ مقامی صارفین کے رجحان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکثر پاکستانی اپنی ذاتی سبسکرپشن خریدنے کے بجائے دوستوں یا بیرونِ ملک مقیم رشتہ داروں کے اکاؤنٹس شیئر کرتے ہیں، جس سے نیٹ فلکس کو پاکستان سے وہ مالی فائدہ حاصل نہیں ہوتا جو بھارت جیسے بڑے ممالک سے ملتا ہے۔ فیصل قریشی کے مطابق، ہمارے ہاں فلم کی ریلیز پر سب سے پہلا سوال یہ ہوتا ہے کہ یہ یوٹیوب پر کب آئے گی، جو ڈیجیٹل مواد کے حوالے سے ہمارے معاشرتی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔