LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین

Web Desk

14 July 2026

چین نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری حالیہ فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں محفوظ اور آزادانہ جہاز رانی کو جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی تجارتی تحفظ کے لیے خطرہ ہے، اس لیے تمام متعلقہ فریقین کو فوری طور پر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کو برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی نئی عسکری محاذ آرائی کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے ملحقہ ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے، کیونکہ اس اہم گزرگاہ میں بحری آمدورفت کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سفارتی تعاون کے ذریعے اس تنازع کا پرامن حل تلاش کریں۔