LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف

امریکا میں قتل کیے گئے 6 سالہ فلسطینی بچے کے نام سے سڑک منسوب کردی گئی

Web Desk

14 July 2026

امریکی ریاست الینوائے میں ایک سڑک کا نام اکتوبر 2023 میں اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز حملے میں بہیمانہ طور پر قتل کیے جانے والے 6 سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچے ودیع الفیومی کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ نام تبدیل کرنے کی اس پروقار تقریب میں مقامی حکام، کمیونٹی رہنماؤں اور مقتول بچے کے اہل خانہ نے شرکت کی، جہاں اس شاہراہ کو “ودیع الفیومی، لٹل پیلسٹائن وے” کا نام دیا گیا تاکہ معصوم بچے کی یاد کو ہمیشہ کے لیے زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف ایک مضبوط علامتی پیغام دیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ودیع الفیومی کو 14 اکتوبر 2023 کو الینوائے کے علاقے پلین فیلڈ میں غزہ جنگ کے تناظر میں مسلم شناخت سے نفرت کے باعث مکان مالک جوزف چزوبا نے چاقو کے وار کر کے قتل اور اس کی والدہ کو شدید زخمی کر دیا تھا، جسے بعد ازاں امریکی عدالت نے 53 سال قید کی سزا سنائی۔ مقامی رہنماؤں کے مطابق، سڑک کا نام تبدیل کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ معاشرے میں مذہب، نسل یا قومیت کی بنیاد پر نفرت اور تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔