تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Web Desk
14 July 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہنے والی فوجی کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ حساس ترین بحری تجارتی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ میں بحری جہازوں کی آمدورفت میں 50 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بین الاقوامی معیار کے حامل برینٹ کروڈ کی قیمت میں منگل کو مزید 2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز اس کی قیمت میں 9.6 فیصد کا بڑا اچھال دیکھا گیا تھا۔ ستمبر کے لیے برینٹ خام تیل کے سودے 84.91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں، جو کہ گزشتہ ماہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے بعد ہونے والی کمی کے برعکس، حالیہ تنازع کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 17 فیصد تک مہنگا ہو چکا ہے۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ فوجی کشیدگی برقرار رہی اور تیل کی سپلائی لائن متاثر ہوئی تو قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں، جس سے عالمی معیشت اور توانائی کی ترسیل پر انتہائی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ
14 July 2026
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار
14 July 2026
پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026
ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی
14 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
14 July 2026
پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا
14 July 2026