اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
Web Desk
11 July 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزرا کاروباری ہفتہ شدید اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر مندی کا شکار رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 259 ارب 52 کروڑ روپے ڈوب گئے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے مارکیٹ میں 1.69 فیصد کی تنزلی ہوئی۔ پورے ہفتے کے دوران انڈیکس 8 ہزار 716 پوائنٹس کے ایک وسیع بینڈ میں ٹریڈ ہوا، جہاں اس کی بلند ترین سطح 188,127 جبکہ کم ترین سطح 179,411 پوائنٹس رہی۔ تاہم، کاروباری ہفتے کے آخری روز پاک-امریکا تجارتی معاہدے کی مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ میں کسی حد تک بحالی دیکھی گئی اور انڈیکس آخری روز 1 لاکھ 82 ہزار 242 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس مندی کے باوجود مارکیٹ کے اوسط یومیہ تجارتی حجم میں 23.8 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 1 ارب 7 کروڑ شیئرز تک پہنچ گیا، جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 0.1 فیصد کی معمولی نمو کے ساتھ 17 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہی۔ ہفتے کے اختتام پر پی ایس ایکس کی مجموعی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 260 ارب روپے کی کمی کے بعد 20 ہزار 503 ارب روپے کی سطح پر آگئی۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
11 July 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
11 July 2026
امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا
11 July 2026
پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026