LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز اور باب المندب کا بلیک میلنگ کیلئے استعمال ناقابلِ قبول : سعودیہ وزیرِ خارجہ مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل قبول، حرمین شریفین کی سلامتی سرخ لکیر ہے: وزیراعظم تربیتی مشق کے دوران بحری حادثہ: قازق بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر سمیت 5 افسر گرفتار بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور راجہ پرویز اشرف کی الگ الگ ملاقاتیں ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی

بھارتی بچہ شطرنج کی تاریخ کا کم عمر کھلاڑی قرار!

Web Desk

4 December 2025

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مدھیا پردیش کے علاقے ساگر سے تعلق رکھنے والے سروگیا سنگھ کُشواہا صرف تین سال سات ماہ اور 20 دن کے تھے جب ان کو FIDE کی جانب سے ریٹنگ دی گئی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کولکتہ کے انیش سرکار نے نومبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔

اس رینکنگ کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو FIDE سے منظور شدہ مقابلوں میں پانچ ریٹڈ کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا ہوتا ہے اور کم از کم ایک میچ ڈرا یا جیتنا ہوتا ہے، جو سروگیا نے مدھیا پردیش اور بھارت کے دیگر علاقوں میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں تین مواقع پر کیا۔تین سالہ کھلاڑی کا فی الحال نرسری میں داخلہ ہوا ہے لیکن ان کی ریٹنگ 1572 ہے جو کہ بہت سے بڑی عمر کے کھلاڑیوں سے بہتر ہے۔فیڈریشن کی ریٹنگ 1400 سے شروع ہوتی ہے اور جو بھی اس حد سے نیچے جاتا ہے وہ ان ریٹڈ تصور کیا جاتا ہے۔ عالمی نمبر 1 اور لیجنڈ کھلاڑی میگنس کارلسن (جنہوں نے پہلی بار شطرنج پانچ برس کی عمر میں کھیلی) 2824 کی ریٹنگ کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔