کرکٹ آسٹریلیا کا 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران سینڈ پیپر سکینڈل پر اہم اعلان
Web Desk
27 November 2026
کرکٹ آسٹریلیا نے 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران پیش آنے والے واقعات اور اس کے بعد ہونے والی تحقیقات کا جائزہ لینے کے لیے انڈیپنڈنٹ فورم کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) جاری کر دیے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس انڈیپنڈنٹ فورم کی سربراہی آزاد بیرسٹر فیونا میکلیوڈ کریں گی، جنہیں حساس نوعیت کی تحقیقات اور قومی اہمیت کے معاملات میں 30 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔
فورم میں 2018 کے دورہ جنوبی افریقا میں شامل تمام آسٹریلوی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، جبکہ اس وقت کے کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداروں سمیت بورڈ ڈائریکٹرز بھی اپنا مؤقف پیش کر سکیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فورم میں شرکت رضاکارانہ ہوگی اور کسی کو شرکت پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ شرکا ذاتی طور پر، آن لائن یا تحریری بیانات اور متعلقہ دستاویزات کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کر سکیں گے۔
یہ انڈیپنڈنٹ فورم چھ ہفتوں تک کام کرے گا، جبکہ فورم کو فراہم کی جانے والی تمام معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، تاہم متعلقہ شرکا اس کے برعکس اجازت دے سکتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ اس عمل کے نتیجے میں کسی کے خلاف ماضی کے واقعات پر کوئی پابندی یا سزا عائد نہیں کی جائے گی، اور آزاد بیرسٹر کی رپورٹ اور سفارشات مکمل طور پر شائع کی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا بورڈ رپورٹ موصول ہونے کے 30 روز کے اندر اپنی سفارشات پر ردعمل اور آئندہ اقدامات کا اعلان کرے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ بون کا کہنا ہے کہ فیونا میکلیوڈ کی سربراہی میں قائم یہ فورم تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو محفوظ ماحول میں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ان کے بقول یہ فورم کرکٹ آسٹریلیا کے لیے واقعات کو سمجھنے، متعلقہ افراد کی بات سننے اور ماضی سے سبق سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی و کاروباری معلومات چوری کر لیں
27 November 2026
پی سی بی کا 2026-27 کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
27 November 2026
ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے ٹیم بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
26 November 2026
سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر
26 November 2026
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی
26 November 2026
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
26 November 2026